ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں محکمہ رولر ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ایک وی ایل ڈبلیو کو گرفتار کرکے پولیس نے اسکی تحویل سے دس کلوگرام سے بھی زائد وزنی منشیات کو ضبط کر لیا ہے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے قائم کیے گئے ناکے پر تلاشی کے دوران ایک گاڑی سے منشیات ضبط کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ VLW Arrested alongwith Drugs worth Crores
VLW Arrested Along with Drugs worth Crores: اوڑی میں وی ایل ڈبلیو گرفتار، کروڑوں روپے کی منشیات ضبط - اوڑی قصبہ میں وی ایل ڈبلیو کو گرفتار
شمالی کشمیر North Kashmir کے اوڑی قصبہ میں وی ایل ڈبلیو کو گرفتار کرکے اسکی تحویل سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کو ضبط کر لیا گیا۔
1
بارہمولہ پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت زاہد جیلانی ولد پیر حسن دین جیلانی ساکن بس گراں، اوڑی کے طور پر کی گئی ہے۔ VLW Arrested alongwith Drugs گرفتار کیا گیا شخص محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضبط کیے گئے منشیات (براؤن شوگر) کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
- مزید پڑھیں:اوڑی: ایل او سی پر 30 کروڑ کی منشیات ضبط