سوپور قصبہ کے حب ڈانگرپورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کوئی بھی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو میلوں کا سفر پیدل طے کرنا پڑتا ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے حب ڈانگرپورہ کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا - مقامی لوگوں کو میلوں کا سفر پیدل
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے حب ڈانگرپورہ کے لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ نہ نے سے حب ڈانگرپورہ کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا
انہوں نے بتایا کہ علاقے کے اسکول جانے والے بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ انہیں اسکول جانے کے لیے پیدل چلنا پڑتا ہے۔'
لوگوں کے مطابق انہوں نے ضلع انتظامیہ بارہمولہ کے سانے مذکورہ مسئلہ کافی بار اٹھایا لیکن بدقسمتی سے آج تک اس کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی۔'
مقامی لوگوں نے انتظامیہ بالخصوص ایل جی گورنر سے گزارش کی کہ ان کے گاؤں میں ان مشکلات کو دور کرنے کی بھرپور مدد کی جائے تاکہ انہیں اور مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔'