اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vegetable Entrepreneur of Sopore: سبزیوں کی کاشت منافع بخش، کسان - سوپور سبزیوں کی کاشت

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں کسان اب سبزیوں کی کاشت میں دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سبزیوں کی کاشت منافع بخش، کسان
سبزیوں کی کاشت منافع بخش، کسان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 5:42 PM IST

سبزیوں کی کاشت منافع بخش، کسان

بارہمولہ (جموں و کشمیر) :ایپل ٹاؤن (Apple Town) کے نام سے مشہور سوپور قصبہ میں کسان اب سبزیوں کی کاشت میں بھی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ضلع بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک کسان محمد شفیع نے بتایا کہ کئی برس قبل انہوں نے سبزیوں کی کاشت میں طبع آزمائی کی اور اس میں کامیابی کے بعد انہوں نے پھل دار اور تن آور درختوں کو کاٹ کر اب وہاں بھی سبزیوں کی کاشت شروع کر دی۔

محمد شفیع نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل انہوں نے سبزیوں کی کاشت شروع کی اور اس میں منافع کے پیش نظر انہوں نے ہارٹیکلچر اراضی کو بھی ایگریکلچر میں تبدیل کرنے کی ٹھان لی اور میوہ باغات میں درختوں کو کاٹ کر سبزیوں کی کاشت شروع کر دی۔ محمد شفیع کا کہنا ہے کہ ہارٹیکلچر سے زیادہ اس دور میں سبزیوں کی کاشت میں ہی فائدہ ہے۔ ان کے مطابق ہارٹیکلچر اراضی کو ایگریکلچر میں تبدیل کرنے کا ان کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محمد شفیع نے کہا کہ ابتدا میں انہوں نے صرف دس کنال اراضی سے سبزیوں کی کاشت شروع کی تاہم اب ان کے پاس کافی اراضی اور جس سے نہ صرف وہ خود بلکہ کئی افراد کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ محمد شفیع کا کہنا ہے کہ وہ سال میں کئی فصلیں تیار کرتے ہیں اور ہر روز انہیں قریبا چار سے پانچ مزدوروں کی ضرورت پڑتی ہے۔

مزید پڑھیں:Woman Agri Entrepreneur : سفینہ مشتاق، جس کی منوج سنہا نے بھی ستائش کی

محمد شفیع کا کہنا ہے کہ انہیں محکمہ ایگریکلچر کے افسران کی جانب سے بہتر تعاون فراہم ہوا ہے اور ان کی مدد اور وقتاً فوقتاً ماہرین کی رہنمائی سے مختلف اقسام کی سبزیاں کاشت کرتے ہیں جس سے وہ اچھا خاص منافع کماتے ہیں۔ ادھر، محکمہ ایگریکلچر کے ایک افسر، پرویز احمد، نے کہا کہ محمد شفیع سبزیوں کی کاشت کرنے والے ایک کامیاب کسان ہے اور اب آرم پورہ، سوپور علاقے میں درجنوں کسان سبزیوں کی کامیاب کاشت سے منسلک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے کسانوں کو مختلف اسکیموں کے ذریعے امداد فراہم کی جاتی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر مفید مشوروں سے بھی نوازا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details