اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھیلو انڈیا: اتراکھنڈ کی لڑکیاں ماؤنٹین نیرنگ چیمپئن - جموں و کشمیر، اتراکھنڈ

دنیا کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں آج شام پہلی بار لڑکیوں کے لئے سکی ماؤنٹین نیرنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں میزبان جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، لیہہ سمیت دیگر ریاستوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

mountain nearing
ماؤنٹین نیرنگ چیمپئن

By

Published : Feb 26, 2021, 10:26 PM IST

اتراکھنڈ کی لڑکیوں نے گلمرگ میں جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے دوسرے مرحلے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی ماؤنٹین نیرنگ کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ماؤنٹین نیرنگ چیمپئن

میزبان جموں و کشمیر کی ٹیم کو دوسرا پائیدان حاصل ہوا جبکہ اتراکھنڈ کی ایک اور ٹیم تیسری پوزیشن پر رہی۔

دنیا کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں آج شام پہلی بار لڑکیوں کے لئے سکی ماؤنٹین نیرنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں میزبان جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، لیہہ سمیت دیگر ریاستوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اتراکھنڈ کی لڑکیاں بہترین کارکردگی کے ساتھ مقابلے میں پہلے پائیدان پر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھیلو انڈیا پر کھلاڑیوں کا ردعمل


دریں اثنا، مردوں کا سنو شو مقابلہ بھی گلمرگ میں کھیلا گیا۔ جموں و کشمیر کے مجمل حسین میر 1500 میٹر ریس میں پہلے نمبر پر رہے جب کہ سہیل نثار شاہ دوسرا پائیدان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور لداخ کے حسین کو تیسرا پائیدان حاصل ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details