اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی: سڑک کی مرمت کا کام بحال کیے جانے کا مطالبہ - سڑک کی تعمیر و مرمت

ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں بلال آباد -گھر کوٹ روڑ کی تعمیر و مرمت کا کام قریب چار مہینے قبل شروع کیا گیا جسے نا معلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

اوڑی: سڑک کی مرمت کا کام بحال کیے جانے کا مطالبہ
اوڑی: سڑک کی مرمت کا کام بحال کیے جانے کا مطالبہ

By

Published : Jun 10, 2021, 6:01 PM IST

سڑک کی مرمت کا کام وسط میں ہی روکے جانے کے باعث اوڑی کے بلال آباد میں رہائش پذیر کثیر آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اوڑی: سڑک کی مرمت کا کام بحال کیے جانے کا مطالبہ

مقامی باشندوں کے مطابق بیک ٹو ولیج کے دوران مقامی باشندوں کی جانب سے سڑک کی تعمیر اور اسکے اطراف میں بنڈ تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا کر اسے روک دیا گیا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک پر جگہ جگہ بڑے پتھر موجود ہیں جسے ابھی تک نہیں ہٹایا گیا، انکے مطابق سڑک پر پتھر ہونے کے باعث عوام کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو بھی گزرنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سڑک کی مرمت کا کام بحال کیے جانے سے متعلق انہوں نے متعلقہ حکام سے کئی بار رجوع کیا تاہم کام بحال کیے جانے سے متعلق ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی خصوصا مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں انہیں کئی دقتیں پیش آتی ہیں۔

انہوں نے متعلقہ محکموں سمیت ضلع انتظامیہ سے سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام بحال کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details