شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقہ اوڑی کے نوشہرہ بونیار میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پوری وادی کی طرح قصبہ اوڑی میں گزشتہ کئی روز سے شدید برفباری ہوئی جس کے باعث شری علاقے میں ایک کار حادثے کا شکار ہوئی جس میں ایک فرد زخمی ہوگیا۔
زخمی کو فوراً ایک نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
بتا دیں کہ گزشتہ دو دنوں سے جموں و کشمیر میں شدید برفباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یونین ٹریٹری کے مختلف علاقوں میں حادثات پیش آنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔