اردو

urdu

ETV Bharat / state

چارسال بعد 'پی او کے' سے واپسی پر نوجوان کی خود سپردگی - فوج اور پولیس کی مشترکہ تعاون سے پوچھ تاچھ جاری

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوری قصبے سے تعلق رکھنے والے اوری مان نے تقریباً تین سال سات ماہ بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے واپسی کے بعد فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے۔

اری مان نے چارسال بعد پاکستان سے واپسی پر ہتھیار ڈال دیے
اری مان نے چارسال بعد پاکستان سے واپسی پر ہتھیار ڈال دیے

By

Published : May 12, 2021, 5:07 PM IST

عہدیداران کا کہنا ہے کہ 'بارہمولہ کے گاؤں ہٹلنگا سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ شخص نے اکتوبر 2017 میں غیر قانونی طور پر ایل او سی عبور کیا تھا اور تب سے وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں رہائش پذیر تھے'۔

شبیر احمد چیچی ولد غلام محمد چیچی جو ہٹلنگا اوری کے رہائشی ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 'وہ کل شام واپس گھر آئے اور فوج کے 3 راجپوت یونٹ اور پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے'۔

عہدیداروں نے بتایا کہ 'پوچھ گچھ کے ابتدائی مرحلے میں اس شخص سے کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'اس تناظر میں پولیس تھانہ اوری میں متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details