جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی اور بونيار میں بجلی کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے unscheduled power cuts in uri ہے۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اوڑی Power Development Department نے بجلی کی غیر مقرر کٹوتی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔ وہیں امتحانات کے لیے تیاری کر رہے طلباء کو بجلی کی آنکھ مچولی سے زبردست ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'موسم سرما شروع ہوتے ہی Power outages in winter سب ڈویژن اوڑی اور بونيار میں بجلی کی بحرانی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور محکمہ صارفین کو معقول اور مناسب بجلی کی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے بلکہ بجلی کے سپلائی نظام کو درست کرنے میں غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کیا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 24گھنٹوں میں صارفین کو مشکل سے ہی 10 یا 13 گھنٹے بجلی کی سپلائی فراہم کی جاتی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صارفین کو بجلی کی عدم دستیابی کے حوالے کس طرح تکلیف دہ صورتحال سے گذرنا پڑرہاہے۔