اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: سرما آتے ہی بجلی کا بحران: Unscheduled Power Cuts - اردو خبر

ضلع بارامولہ کے تحصیل اوڑی اور بونيار میں Unscheduled Power Cuts بجلی کی کٹوتی سے لوگوں کا مشکلات کو سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بجلی کی کٹوتی سے لوگوں کا مشکلات کا سامنا
بجلی کی کٹوتی سے لوگوں کا مشکلات کا سامنا

By

Published : Nov 24, 2021, 11:10 AM IST

جموں وکشمیر Jammu and Kashmir کے باقی اضلاع کی طرح ضلع بارہمولہ کے تحصیل اوڑی اور بونيار میں سردیاں(Winters) آتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی Unscheduled Power Cuts شروع ہوجاتی ہے اس کڑاکے کی سردی میں بجلی پوری طرح سے نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سرما آتے ہی بجلی کا پہران



مقامی لوگوں کے مطابق بجلی کی کٹوتی ہونے سے اسکولی بچوں کو پڑھنے میں بھی کافی مشکلات ہوتی ہے۔ اس وقت بچوں کے ایگزام چل رہے ہیں بار بار بجلی طلی جانے سے پڑھائی میں مشکلات ہوتی ہے


انہوں نے کہا کہ اگر صارفین اپنی بجلی بل ادا کرتے ہیں پھر بھی انہیں سردیوں میں بجلی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


مقامی شخص غلام نبی شیخ نے باتایا کہ 'یہاں اُور لوڈ ہوتا ہے لیکن ہمیں بڑا تعجب ہے کیونکہ کشمیر سے باہر دوسرے ریاستوں میں بجلی جاتی ہے وہاں بجلی 24 گھنٹے رہتی ہے ہمارے علاقے میں ہماری بجلی کی کٹوتی شروع ہوجاتی ہے ہمارے یہاں پر بجلی ٹرانسفارمر ہیں، بجلی پول ہیں، بجلی تاریں ہیں ان کو اچھی طرح سے انسٹال نہیں کیا گیا ہے شاید یہی وجہ ہے'۔



ایڈووکیٹ شیخ منیب نے کہا ہمارے یہاں جو بجلی کے پینلز لگے ہوئے ہیں وہ بہت زیادہ کمزور ہیں جن کی لوڈ کیپسٹی بہت کم ہے۔ لوڈ بہت ہوتا ہے اس کی وجہ سے بجلی چلی جاتی ہے۔ وہی اگر ہم دیکھیں سردیاں آتے ہی ہم بجلی کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، جیسے ہیٹر، گیزر، جیسی چیزوں کو لگانے سے بجلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اس وجہ سے اُور لوڈ ہوتا ہے اور بجلی کا بحران شروع ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سرما آتے ہی برقی کے جلوے شاذو نادر


اس معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ بجلی کے ایک اعلی افسر (اے ای ای) اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فیاض احمد سے بات کی تو انہوں نے کہا اکتوبر سے سردیاں شروع ہو جاتی ہیں جس گھر کو ہمارے ساتھ آدھا کلو واٹ کا ایگریمنٹ ہے وہ چار کلو واٹ سے اوپر لوڈ شروع کر دیتا ہے جس میں گورنمنٹ نے ان کے لیے چار گناہ کیپسٹی پہلے سے ہی رکھی ہے لیکن لوگ اس سے بھی زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگ اپنے ایگریمنٹ کے حساب سے ہی بجلی استعمال کرنا شروع کریں گے تو لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details