بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے بارہمولہ کے خیٹنگن گاؤں میں جولائی کی چودہ و پندرہ تاریخ کی درمیانی شب عبدالرشید راتھر، عبدالرحیم راتھر، نامی افراد کے باغ میں داخل ہو کر ایک درجن کے قریب سیب کے چھوٹے پیڑوں کو کاٹ ڈالا ہے۔
باغ مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی روزی روٹی انہیں درختوں کے فصل پر منحصر ہے۔ درختوں کی دیکھ بال اور پرورش میں کافی محنت لگتی ہے لہذا یہ واقعہ ہمارے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا جرم ہے جو قتل کے مترادف ہے۔ لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد سے جلد بے نقاب کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔