ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج شام بمئی آدی پورہ گاؤں میں نامعلوم بندوق بردار نے ایک شخص پر حملہ کر کے اس کو زخمی کر دیا لیکن ہسپتال میں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔
سوپور: نامعلوم بندورق بردار کی فائرنگ، ایک ہلاک - پولیس
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بمئی آدی پورہ گاؤں میں نامعلوم بندوق بردار نے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا تاہم اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
نامعلوم بندورق بردار کی فائرنگ
ہلاک شدہ کا نام دانش نوید نجات بتایا جا رہا ہے۔
پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔