اردو

urdu

ETV Bharat / state

Punjab Men Pay for Stolen Kashmiri Apples سیب چوری ہونے کے بعد پنجاب کے رہائشیوں نے کشمیری تاجر کو ادا معاوضہ کیا - پنجاب کشمیری سیب چوری وائرل ویڈیو

پنجاب میں دہلی - امرتسر ہائی وے پر سیب سے لدے ٹرک کے الٹ جانے کے بعد گاؤں والوں اور راہگیروں نے (سیب کے) 12 سو ڈبے چوری کر لیے، جس کا ویڈیو بھی وائرل ہو گیا تھا۔ Good Samaritans restore Punjab pride by paying to Kashmiri Trader for stolen apples

1
1

By

Published : Dec 7, 2022, 1:08 PM IST

چندی گڑھ:پنچاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد ایک کشمیری تاجر کی مدد کے لیے ایسے وقت میں آگے آئے جب اُس کی سیب پیٹیاں فتح گڑھ صاحب ضلع میں ٹرک الٹنے کے بعد چوری ہو گئی تھیں۔ پٹیالہ کے راجویندر اور موہالی کے گروپریت سنگھ نے جموں وکشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور کے رہائشی شاہد کو نو لاکھ بارہ ہزار روپیہ کا چیک دیا تاکہ اس کے نقصان کی تلافی ہو سکے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز فتح گڑھ صاحب ضلع میں دہلی - امرتسر ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرک کے الٹ جانے کے بعد گاؤں والوں اور راہگیروں نے سیب کے 12 سو ڈبے چوری کر لیے۔ سیب سے لدا ٹرک سرینگر سے بہار کی جانب جا رہا تھا۔ ٹرک الٹنے کے بعد سیب کی پیٹیاں مقامی باشندوں، راہگیروں کی جانب سے لوٹنے کا ویڈیو وائرل ہوگیا تھا۔

راجویندر سنگھ اور گرپریت سنگھ نے پولیس کے ساتھ رابط قائم کرکے ٹرک مالک کو ہونے والے نقصان کی تلافی کی خواہش ظاہر کی۔ راجویندر سنگھ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ کچھ لوگ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی مدد کرنے کے بجائے سیب کے ڈبے چرانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جو پنجاب میں پیش آیا ہم لوگوں کو پنجابیت کا ایک اچھا پیغام دینا چاہتے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details