اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Militants Killed کپواڑہ میں دو عسکریت پسند ہلاک - کشمیر میں عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت ابھی باقی ہے جبکہ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔ Two militants killed

Two Militants Killed
کپوارہ میں عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Sep 25, 2022, 1:51 PM IST

Updated : Sep 25, 2022, 6:48 PM IST

کپواڑہ:جموں و کشمیر پولیس نے کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب ٹیکری نار علاقے میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت ابھی باقی ہے، جبکہ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت۔پاکستان کے مابین جاری جنگ بندی کے درمیان جموں و کشمیر پولیس نے آج مچل کپواڑہ ضلع کے ٹیکری نار میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک تصادم میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

کپواڑہ میں دو عسکریت پسند ہلاک

کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیا کہ 'فوج اور کپواڑہ پولیس نے کپواڑہ کے مچل علاقے میں ٹیکری نار میں ایل او سی کے قریب عسکریت پسندوں کو زیر کر دیا۔ ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ان کے قبضے سے 2 اے کے 47 رائفلز، 2 پستول اور 4 دستی بم برآمد ہوئے۔

پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 25, 2022, 6:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details