اوڑی میں دو عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش، 8 جنگجو معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار، ایس ایس پی بارہمولہ: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں دو عسکریت پسند گروہوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے 8جنگجو معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی بارہمولہ آمود ناگپوری نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 16 آر آر اور بارہمولہ پولیس نے8 اگست کو چرنڈا اوڑی میں ناکہ لگایا جس دوران ایک مشتبہ نوجوان نے سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلا کر نوجوان کو حراست میں لیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کی شناخت شوکت علی آعوان ولد عبدالکریم آعوان ساکن چرنڈا اوڑی کے بطور ہوئی اور اس کے قبضے سے دو گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
اوڑی میں دو عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش 8 جنگجو معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار، ایس ایس پی موصوف ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار نوجوان نے پوچھ تاچھ کے دوران دو ساتھیوں کے نام ظاہر کئے جن کی شناخت شکور الدین اور محمد صادق کھٹانہ کے بطور ہوئی اور ان کے قبضے سے بھی دو گرینیڈ ، ایک چینی پستول ، ایک پستول میگزن اور چار راونڈ برآمد کئے گئے۔
مود ناگپوری نے بتایا کہ 11 اگست 2023کو پوران تھاجل اوڑی میں ناکہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک ماروتی سوفٹ زیر نمبر CHOID-9588کو روکنے کا اشارہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار ڈرائیور اور مزید چار افراد نے ناکہ پارٹی کو بتایا کہ وہ ہسپتال جارہے ہیں لہذا انہیں آگے جانے کی اجازت دی جائے تاہم سکیورٹی فورسز کو گاڑی میں سوار افراد پر شک ہوا اور فوری طورپر گاڑی کی تلاشی لی ۔ان کے مطابق دوران تلاشی گاڑی سے چار ہینڈ گرینیڈ، دو پستول ، چار پستول میگزین، دس گولیو ں کے راونڈ اور پچاس ہزار روپیہ نقدی برآمد کئے گئے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ سبھی پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کی بعد میں شناخت اختر بھائی ولد نیاز بٹ ساکن تارزو سوپور ، محمد اسلم کھٹانہ ولد عطامحمد ساکن چرنڈا اوڑی ، منیر احمد ولد محی الدین وہ جبلہ اوڑی ، مدثریوسف ولد محمد یوسف ساکن کرانکشون اور بلال احمد ڈار ولد غلام محی الدین ساکن ہردہ شیوا سوپور کے بطور ہوئی ۔
مزید پڑھیں:
ایس ایس پی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گرفتار شدگان پاکستان میں مقیم عسکریت پسند ہینڈلرز کے کہنے پر اسلحہ وگولہ بارود کی سرحد پار اسمگلنگ کے کام پر مامور تھے اور وہ اسلحہ وگولہ بارود کو لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں تک پہنچانے کی فراق میں تھے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے مژھل گاؤں میں فوج نے جمعہ کو ایک مشترکہ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود و دیگر مجرمانہ مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں 05xAK رائفلیں، 07xپستول، 04x ہینڈ گرینیڈ اور دیگر مجرمانہ مواد شامل ہے۔