اردو

urdu

ETV Bharat / state

OGWs Arrested in Sopore سوپور میں دو او جی ڈبیلو گرفتار، پولیس - عسکریت پسند معاون گرفتار

سکیورٹی فورسز نے سوپور علاقہ سے دو عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار معاونین کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

two-let-ogws-arrested-in-sopore
سوپور میں دو او جی ڈبیلو گرفتار، پولیس

By

Published : May 10, 2023, 8:27 PM IST

Updated : May 10, 2023, 9:25 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوپور کے سید پورہ گاؤں میں فوج، جموں کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران مذکوہ شکص نے انکشاف کیا کہ وہ عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے لیے کام کر رہا ہے۔ گرفتار شخص نے اپنی شناخت قیصر منظور میر ولد منظور احمد میر ساکن سید پورہ کے طور پر ہوئی یے۔

پولیس کے مطابق مزید تفتیش کے دوران عسکریت پسندوں معاون نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ براٹھ کلاں کا رہائشی مظفر مجید میر ولد عبدالمجید بھی کام کر رہا ہے۔پولیس نے بعد میں اس نوجوان کو بھی گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق ان دونوں کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس تھانہ سوپور میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Militant Associate Arrested پولیس کا شوپیاں میں دو عسکریت پسند معاونین کی گرفتاری کا دعویٰ

واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے شوپیاں میں دو عسکریت پسند معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود اور آئی ای ڈی سمیت گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت شاہد احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن چھوٹی پورہ شوپیاں اور وسیم احمد گنائی ولد عبدالحمید گنائی ساکن بہوری ہالن شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ گرفتار معاونین کے قبضے سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین، چار گولیوں کے راؤنڈ، ایک سلانسر ، ایک آئی ای ڈی، ریمورٹ کنٹرول ، دو بیٹری اور ایک خالی میگزین برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔

Last Updated : May 10, 2023, 9:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details