بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں جموں وکشمیر پولیس نے دو لشکر طیبہ سے وابستہ OGWs کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فوج اور سوپور پولیس نے ایک مشترکہ ناکے کے دوران تارزو سوپور میں ان دونوں معاوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں عسکریت پسند معاون نگلی سوپور سے شیر کالونی کی طرف مشکوک حالت میں جا رہے تھے اسی درمیان پولیس نے ان کو رکنے کے لیے کہا۔ لیکن وہ رکے نہیں اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ لیکن فورسز نے ان کو پکڑ لیا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔
LET OGW Arrested in Sopore سوپور میں دو ایل ای ٹی او جی ڈبلیو گرفتار - Two LET OGW arrested with arms ammunition Sopore
بارہمولہ کے سوپور میں سوپور پولیس نے دو ایل ای ٹی او جی ڈبلیو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے کچھ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ Two LET OGW arrested in Sopore Baramulla district
یہ بھی پڑھیں:
ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے ان کی شناخت منظور احمد بٹ اور تنویر احمد لون کے طور پر کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں تارزو درنمبل کے رہنے والے ہیں۔ پولیس کے ایک پریس نوٹ کے مطابق ان کے قبضے سے کچھ اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ دونوں عسکریت پسند معاون لشکر طیبہ کے لیے کام کرتے تھے۔ اس ضمن میں ان کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بارہمولہ اور سوپور کے مختلف علاقوں میں اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف میں قانونی کارروائی کی گئی ہے۔