اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hybrid Militant Arrested in Sopor: سوپور میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں سکیورٹی فروسز نے دو مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سکیورٹی فروسز نے ان کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد کیے ہیں۔ Hybrid Militant Arrested in Sopor

two-let-hybrid-militants-arrested-in-north-kashmir-says-police
سوپور میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Jul 30, 2022, 10:24 PM IST

بارہمولہ:تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں آج شام ساڑے پانچ بجے تقریباً سکیورٹی فروسز نے ایک ناکہ سے لشکر طیبہ سے وابستہ دو مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔Hybrid Militant Arrested in Sopor

سوپور پولیس 32 آر آر اور 92 سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہادی پورہ رفیع آباد میں ایک ناکا لگایا۔ پولیس کے مطابق ناکہ چیکنگ کے دوران، لوریہامہ لنک روڈ سے ہدی پورہ کی طرف آنے والے دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ متشبہ افراد نے رکنے کے بجائے بھاگنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فروسز نے ان کو پیچھا کر کے پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے قبضے سے 2 پستول اور 2 پستول میگزین اور 11 زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:

گرفتار افراد کی اپنی شناخت طارق آحمد وانی ولد مرحوم بشیر احمد وانی اور اشفاق احمد وانی ولد علی محمد وانی سکنان رنگریٹ سرینگر کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد لشکر طیبہ تنظیم کے ہائبرڈ عسکریت پسند ہیں اور سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کرنے کے لیے مسلسل موقع کی تلاش میں تھے۔ اس سلسلے میں پولیس نے رفیع آباد ڈنگی وچھی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر90/2022 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ کے وانی گام بالہ علاقے میں آج سکیورٹی فروسز نے انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔ One Militant killed in Baramulla Encounter

ABOUT THE AUTHOR

...view details