اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Youths Arrested جموں میں دو کشمیری نوجوانوں کو آئی پی ایس آفیسر بتانے پر گرفتار کیا گیا

پولیس نے گزشتہ روز جموں میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا، ان پر الزام ہے کہ وہ نقلی پولیس بن کر لوگوں سے ٹھگی کرتے تھے۔ پولیس نے دونوں کو ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا ہے۔ Two Kashmiri youths arrested in jammu

Etv Bharat جموں میں دو کشمیری نوجوانوں کو آئی پی ایس آفیسر بتانے پر گرفتار کیا گیا
Etv Bharat جموں میں دو کشمیری نوجوانوں کو آئی پی ایس آفیسر بتانے پر گرفتار کیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 9:56 AM IST

جموں و کشمیر: پولیس نے منگل کو جموں میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا، دونوں نوجوانوں نے پولیس کو آئی پی ایس افسر ہونے کا بہانہ بنا کر دھمکیاں دیں۔ دونوں ملزمین خود کو این آئی اے میں انسپکٹر کے طور پر تعینات ہونے کا دعویٰ کر رہے تھے۔ اس تکبر کے ساتھ دھمکی دیتے ہوئے، انہوں نے ایک نوجوان کو جموں شہر کے گمٹ علاقے میں واقع ہوٹل میں بلایا اور لیپ ٹاپ مانگا۔ نہ دینے کی صورت میں انہیں عسکریت پسندی کے مقدمات میں پھنسانے اور جیل میں ڈالنے یا انکاؤنٹر میں مارنے کی دھمکیاں دے لگے۔ پولیس نے دونوں کو ہوٹل سے ہی گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمین میں کیسر شاہنواز میر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈنگر پورہ کا رہنے والا ہے اور محمد انور عرف عارف وانی بارہمولہ کے سوپور کا رہنے والا ہے۔ دونوں کے خلاف تھانہ نواب آباد میں دھوکہ دہی، پیسے کا مطالبہ کرنے، جعلی سرکاری ملازم بننے اور سرکاری ملازمین کی وردی کا غلط استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
جموں کے ایس ایس پی چندن کوہلی نے کہا کہ ایک نوجوان نے نوآباد پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ کچھ عرصہ قبل وہ انٹرنیٹ میڈیا پر ایک نوجوان سے رابطے میں آیا تھا۔ مذکورہ شخص نے اپنا نام کیسر جیلانی ظاہر کیا اور کہا کہ وہ ایک آئی پی ایس افسر ہے اور فی الحال این آئی اے میں پروبیشن پر انسپکٹر کے طور پر تعینات ہے۔ کیسر جیلانی نے اس سے کہا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں جموں آیا ہے اور اسے گمٹ کے ایک ہوٹل میں ان سے ملنا چاہیے۔ اس پر نوجوان اس سے ملنے ہوٹل پہنچا۔ نوجوان نے شکایت میں بتایا کہ کیسر اور اس کا ایک ساتھی ہوٹل کے کمرے میں پولیس کی وردی میں بیٹھے تھے۔ کمرے میں پہنچ کر اس نے دروازہ اندر سے بند کر دیا اور کہا کہ اسے لیپ ٹاپ کی ضرورت ہے۔ اگر لیپ ٹاپ نہ دیا، تو وہ اسے عسکریت پسندی کے کسی واقعہ میں ملوث کرکے جیل میں ڈال دے گا یا پھر گولی مار دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Militancy in Kashmir جموں و کشمیر میں کوبرا کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ
ایس ایس پی نے کہا کہ لیپ ٹاپ لینے کے بہانے متاثرہ کو ہوٹل سے باہر لے جایا گیا اور سیدھا تھانہ نواب آباد گیا۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم ہوٹل گئی اور دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر تھانے لے آئی۔ تفتیش کے دوران یہ بات واضح ہوگئی کہ نوجوان وردی میں تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details