اوڑی (بارہمولہ):سرحدی قصبہ اوڑی کے نامبلہ گاؤں میں منگل کے روز ایک تیندوہ نمودار ہوا، جس نے پورے علاقے میں افرا تفری مچا دی۔اس دوران تیندوے نے ایک وائلڈ لائف اہکار اور ایک مقامی شہری کو حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے اوڑی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حملے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف ٹیم، پولیس اور مقامی لوگوں کی سخت مشقت کے بعد تیندوے کو قابو کر لیا گیا۔اس حوالے سے زخمی وائلڈ لائف اہلکار نے بتایا کہ جب علاقہ میں تیندواہ نمودار ہوا تو اسے پکڑنے کے لیے محکمہ کے اہلکار علاقے پہنچےاور تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وہاں پر لوگوں کا ایک ہجوم آیا، جس کے بعد جنگلی جانور نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے حملہ کیا۔