اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested اوڑی میں دو منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار - منشیات کے خلاف جموں وکشمیر کی کارروائی

اوڑی پولیس نے جمعہ کے روزدو منشیات فروش کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتارکیا ہے۔ گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت فیضان احمد نجار اور اشتیاق احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

two-drug-peddlers-arrested-in-uri-contraband-substances-recovered
اوڑی میں دو منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

By

Published : Apr 28, 2023, 10:48 PM IST

اوڑی میں دو منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

اوڑی:جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے وہی پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے جھولن علاقے میں پولیس نے ایک ناکہ پر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق پولیس کی پیٹرولنگ پارٹی چھوڑنا علاقے سے گزر رہی تھی، اسی دوران دو مشتبہ افراد پولیس کی پارٹی کو دیکھ لر بھاگنے لگے۔ پولیس نے بڑی مہارت سے دونوں افراد کو پکڑ لیا اور دونوں افراد کی ذاتی تلاشی لی گئی۔ اس دوران پولیس کو دونوں افراد سے 36 گرام براؤن شوگر اور 40 گرام چرس جیسا مادہ برآمد ہوا ہے۔پولیس نے موقع پر ہی دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں منشیات فروشوں کی شناخت فیضان احمد نجار والد منظور احمد نجار اور اشتیاق احمد ولد غلام نبی احمد ساکنان نولکھا کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں دونوں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس اسٹیشن اوڑی میں کیس درج کرکے آگے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی منشایت کے خلاف کارروئی کی ستائش کی۔ پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف آگے آنے کی اپیل کی تاکہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد

واضح رہے کہ اوڑی علاقے میں آئے دن منشیات فروش گرفتار ہورہے ہیں۔ وہیں پولیس نے پچھلے تین مہینوں میں سو سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ان منشات فروشوں کے قبضے سے لاکھوں روپئے کا منشیات اور نقدی بھی برآمد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details