اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested بونیار اوڑی میں دو منشیات فروش گرفتار - اوڑی میں منشیات ضنط

جموں و کشمیر پولیس نے آج اوڑی کے بونیار علاقہ میں ایک ناکہ چیکنگ پر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد ہوا ہے۔

بونیار اوڑی میں دو منشیات فروش گرفتار
بونیار اوڑی میں دو منشیات فروش گرفتار

By

Published : Mar 17, 2023, 10:15 PM IST

بارہمولہ:جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے۔ وہیں پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں چلا رہی ہے تاکہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو منشیات سے پاک رکھا جائے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے بونیار میں پولیس نے آج دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق بونيار کے لڑی علاقے میں پولیس نے ایک ناکہ لگایا تھا اور ناکہ چیکنگ پر آنے جانے والوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔ اسی دوران پولیس نے دو افراد سے تلاشی کے دوران تیرا گرام ہیروائن اور 60 گرام چرس برآمد کی ہے۔پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افرا کی شناخت بلال احمد ساکن ترکانجن بونیار اور سراج الدین ساکن سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Drug Peddler Booked Under PSA منشیات فروش پر پی ایس اے کے تحت کاروائی، جموں جیل منتقل

پولیس نے منشات فروشوں ککے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی ہے۔علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ بونیار علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک منشیات فروش کو پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جیل بھیجے گئے منشیات فروش کے خلاف کئی کیسز درج تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو منشیات سپلائی کررہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details