اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار - بارہمولہ میں منشیات کے خلاف کارروائی

پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے نقد رقم اور براؤن شوگر جیسا نشہ آور مواد بھی برآمد کیا ہے۔ drug Peddlers arrested in Baramulla

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

By

Published : Apr 9, 2023, 1:56 PM IST

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

بارہ مولہ:جموں وکشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے وہیں پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں چلا رہی ہے۔ جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے نقد رقم اور براؤن شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کر لیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بشیر احمد گنائی ولد ولی محمد گنائی ساکن تری کنجن بونیار کے گھر میں نشہ آور مواد کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر بارہمولہ پولیس نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ مذکورہ شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں 2 لاکھ 36 ہزار روپیے نقدی، 10 گرام برائون شوگر جیسا نشہ آور مواد اور جنگلی جھڑی بوٹیاں بر آمد کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ منشیات فروش کو حراست میں لیا گیا اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے ماگرے پورہ ووسن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالقرنین میر والد عبد الاحد میر ساکن شومناگ کپوارہ نامی ایک منشیات فروش نائید کھائی سے ہامرے کی طرف آرہا تھا اس دوران اس نے ناکہ دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ منشیات فروش کی تحویل سے 15 گرام برائون شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details