اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drugs Smuggling in Baramulla بارہمولہ سے دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران میر گنڈ کراسنگ پر منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ drug recovered in Baramulla

بارہمولہ سے دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس
بارہمولہ سے دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

By

Published : Jun 7, 2023, 2:34 PM IST

سری نگر:معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز کی نگرانی میں ناکہ چیکنگ کے دوران میر گنڈ کراسنگ پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منشیات فروش رنبیر گڑھ سے میرگنڈ کی طرف آرہا تھا اور ناکہ پارٹی کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت توصیف احمد گنائی ساکن رنبیر گڑھ کے بطور کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے92 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ہانجی ویرہ پٹن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہانجی ویرہ پٹن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Drugs Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد

ان کا کہنا تھا کہ یہ منشیات فروش ایک توایرا گاڑی زیر نمبر JK05C – 0784 میں سری نگر سے پٹن کی طرف آ رہا تھا اور پولیس کی ناکہ پارٹی کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو بر سر موقع ہی دھر لیا گیا۔ گرفتار شدہ کی شناخت اعجاز احمد گوجری عرف اعجاز مغل ولد نورالدین گوجری ساکن پٹن کے بطور کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 120 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔ بیان کے مطابق منشیات فروش کو گرفتار اور گاڑی کو ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن پٹن میں مقدمے درج کئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details