بارہمولہ (جموں و کشمیر):شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقہ چلا، بونیار میں جموں و کشمیر پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے منشیات سمیت دس ہزار روپے بر آمد کیے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق بونيار کے چلا علاقے میں پولیس نے ایک ناکہ قائم کیا اور ناکہ پر تلاشی کے دوران دو منشیات فروشوں کی تحویل سے 120 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا علاوہ ازیں منشیات فروشوں کی تحویل سے نقد دس ہزار روپے بھی بر آمد کر لیے گئے۔ بارہمولہ پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت وزیر احمد جو ولد علی محمد ساکنہ ترکانجن بونيار اور سید شاہد حسین ولد سید عابد حسین ساکنہ جنگل اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔