شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جموں کشمیر پولیس نے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
بارہمولہ: سوپور میں دو پولیس اہلکار معطل - jammu and kashmir police
سوپور میں پولیس حراست میں مقامی شخص کی موت کے بعد جموں کشمیر پولیس نے اپنے ہی دو اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔
jammu and kashmir police
ذرائع کے مطابق آج سے ایک ہفتہ قبل سوپور کے ایک مقامی نوجوان کی پولیس حراست میں موت واقع ہوئی اور اس کے باعث سوپور میں کافی احتجاج ہوا۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ نے ایک ٹیم کو تشکیل دے کر معاملے کی جانچ سونپی اور اس کی رپورٹ بیس دن کے اندر پیش کرنے کو کہا۔
ذرائع کے مطابق جن دو پولیس کے اہلکاروں نے اس مہلوک کو گھر سے اٹھا کر پولیس کسٹڈی میں لایا ان کو ہی معطل کیا گیا ہے تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔