اردو

urdu

ETV Bharat / state

Skiers Ayan, Waseem to Represent India in Lebanon: ایان اور وسیم، الپائن سکی چیمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے

دو کشمیری نوجوان - ایان طارق زرگر اور وسیم احمد بٹ - لبنان میں 23سے 27فروری تک منعقد ہونے جا رہے ایشین الپائن سکی چیمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی Baramulla Youth to Represent India In Lebanon Skiing Championshipکریں گے۔

کشمیری نوجوان ایشین سکی چمپئن میں بھارت کی نمائندگی کریں گے
کشمیری نوجوان ایشین سکی چمپئن میں بھارت کی نمائندگی کریں گے

By

Published : Feb 22, 2022, 1:03 PM IST

عارف خان کی بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 میں شرکت کے بعد، ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے دو کشمیری نوجوان - ایان طارق زرگر اور وسیم احمد بٹ - لبنان کے مزار سکی ریزارٹ میں منعقد ہونے والی 30ویں ایشین الپائن سکی چیمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی Kashmiri Youth to Participate in Lebanon Skiing Championship کرنے جا رہے ہیں۔

ایشین الپائن سکی چیمپئن شپ کا انعقاد ’’لبنانی سکی فیڈریشن‘‘ کی جانب سے 23 سے 27 فروری تک کفاردیبیان کے مزار سکی ریزورٹ میں کیا جا رہا ہے۔

کشمیری نوجوان ایشین سکی چمپئن میں بھارت کی نمائندگی کریں گے

یہ چیمپئن شپ ایک ایلیٹ الپائن اسکیئنگ مقابلہ ہے جس کا اہتمام ایشین اسکی فیڈریشن نے کیا ہے۔ اس چمپئن شپ میں ایشیائی ممالک بشمول لبنان، چین، جنوبی کوریا، جاپان، قازقستان، ایران اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Beijing Olympics 2022: بارہمولہ کے عارف محمد خان بیجنگ اولمپکس کے لیے منتخب

کشمیری نوجوان ایان اور وسیم لبنان میں 30ویں ایشین الپائن سکی چیمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کریں گےBaramulla Youth to Represent India In Lebanon Skiing Championship۔ نوجوان الپائن سکئیر آیان طارق نے اب تک کئی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے دو چاندی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details