بارہمولہ (جموں و کشمیر) :شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلوو، سوپور میں ضلع انتظامیہ اور تحصیل سوشل ویلفئر سوپور کے اشتراک سے جسمانی طور پر کمزور افراد میں ٹرائی سائیکل تقسیم کی گئیں۔ تقسیم کاری تقریب میں اے ڈی سی، سوپور، شبیر رینہ بحیثیت مہمان خصوصی موجود رہے جبکہ ان کے ہمراہ ضلع و تحصیل انتظامیہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے بعد جسمانی طور خاص افراد نے حکومت خصوصاً تحصیل سوشل ویلفئر سوپور کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں اسی طرح جسمانی طور خاص افراد کا خیال رکھنے کی امید ظاہر کی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جسمانی طور کمزور افراد نے کہا: ’’ٹرائی سائیکل حاصل کرنے سے ہم کافی خوش ہیں، ہمیں ایک طرح سے ٹانگیں ملیں جس کے ذریعے ہم کہیں بھی کسی بھی جگہ جا سکتے ہیں، اور ٹرائی سائیکل سے ہمیں معذوری کا احساس نہیں ہوتا۔‘‘