شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بی جے پی لیڈران اور ورکرز نے مقبول شیروانی کے مزار پر قومی پرچم لہرایا۔ بی جے پی ضلع صدر بارہمولہ میر مشتاق اور ان کے ہمرہ ڈاکٹر فریدہ خان بی ڈی سی سوپور، عاشق احمد گنائی، حامد بٹ و دیگر لیڈران نے مقبول شیروانی کی مزار واقع بارہمولہ میں قومی پرچم لہرایا۔
لیڈران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہر گھر ترنگا کی مہم جموں و کشمیر کے گھر گھر تک پہنچ رہی ہے اور لوگ اس مہم کا استقبال بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کی سیاسی پارٹیوں پر نقطہ چینی کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان پارٹیوں کے اپنے ذاتی مفادات ہوتے ہے تب وہ اسی ترنگے کو اپنے سینے سے لگاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ اب ان کی باتوں میں نہیں آئینگے اور آنے والے دنوں میں یعنی 15 اگست تک ہر گھر ترنگا لہرائے جائیں گے۔