شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے واڈورہ میں زرعی یونیورسٹی میں ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سکاسٹ سرفراز احمد تھے اور ان کے ہمراہ ڈین زرعی یونیورسٹی واڈورہ کیمپس سوپور ڈاکٹر رہانہ کنت بھی موجود تھی۔ Director SKUAST Visits Wadura campus sopore
اس پروگرام کا مقصد تھا کہ آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں اور مشینوں کے ذریعے پنیری کیسے کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکاسٹ کشمیر کے ڈائریکٹر سرفراز نے بتایا کہ اس موجودہ وقت میں ایک کسان اپنے کھیت میں Paddy Transplanter کا استعمال کر سکتا ہے اور وہ وقت کے ساتھ ساتھ لیبر بھی بچا سکتا ہے۔'