اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلمرگ میں تازہ برفباری، سیاح ہوئے لطف اندوز - کشمیر میں سردی کی لہر

Tourists enjoy snowfall in Gulmarg وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات و پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔

Tourists enjoy fresh snowfall in Gulmarg
گلمرگ میں تازہ برفباری،سیاح ہوئے لطف اندوز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 6:23 PM IST

گلمرگ میں تازہ برفباری،سیاح ہوئے لطف اندوز

بارہمولہ:محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں سنیچر کے سہ پہر سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ، جبکہ اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ہے۔سیاحتی مقامی گلمرگ سمیت وادی گریز کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ ہلکی برفباری ہونے سے خشک موسم کا خاتمہ ہوا۔ برفباری کے بعد درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی، جس سے نہ صرف عام لوگوں کو راحت ملی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہو گئی۔

وادی میں موسم میں ہوئی تبدیلی کے نتیجے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی، جس سے نہ صرف عام لوگوں کو راحت ملی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہو گئی۔ سیاحتی مقامی گلمرگ میں ہوئی برفباری سے مقامی و غیر ریاستی سیاح کافی لطف اندوز ہوئے ہے۔غیر ریاستی سیاحوں کا مطابق برف دیکھ کو وہ بہت خوش ہوئے ۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کشمیر آنا ایک الگ ہی مزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہوئے جب انہوں نے پہلی بار برف کو گرتے ہوئے دیکھا۔

مزید پڑھیں:

وہیں مقامی سیاحوں کے مطابق گلمرگ پوری دنیا میں وٹر ٹورازم کے لیے مشہور ہیں اور برفباری ہونے سے ملکی و غیر ملکی سیاح گلمرگ کا رخ کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا گلمرگ میں نئے سال کرسمس جشن سمیت سرمائی گیمز کا انعقاد ہورہا ہے، جس سے ملکی و غیر ملکی سیاح گلمرگ آئے گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details