سیرو تفریح نہ صرف تازگی کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے، خواہ سیاحت کے لیے آپ شہروں کا دورہ کریں یا پرسکون و صاف و شفاف فضا میں سانس لیں، یہ انسانی ذہن میں نمایاں تبدیلی کا باعث بنتا ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق سیر و تفریح نہ کرنے والے مردوں میں دل کا دورہ پڑنے سے موت کے خدشات میں 32 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ یہ بات تو مسلم ہے کہ سیر و تفریح کے بے شمار فائدے ہیں۔'
بھارت دنیا کے ان کچھ گنے چنے ملکوں میں سے ایک ہے، جہاں کی قدرتی اور ثقافتی جاذبیت ہر کسی کو لبھاتی ہے۔ ان میں جموں و کشمیر کی سیاحت سرفہرست ہے، موسم سرما میں جموں و کشمیر کا گلمرگ اسکینگ کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے جہاں ملک و بیرونی ملک سے سیاح سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں اور قدرتی ںظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
حکام کے مطابق شمالی کشمیر کے خوبصورت سکینگ مرکز گلمرگ میں کم و بیش سات انچ تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
گلمرگ میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے غیر ریاستی سیاحوں کے علاوہ وادی کے مختلف علاقوں سے سیاح گلمر کا رخ کرتے ہیں، حالیہ برفباری سے سیاح کافی خوش ہیں اور قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔