شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں کرسمس اور نئے سال کی آمد کے پیش نظر ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح جمع ہوئے ہیں Tourists in Gulmarg۔
کرسمس کے موقع پر وادی کے گرجا گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جہاں ایک روز قبل ہی خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام ہوا Christmas Prayers.۔
گلمرگ مقامی و غیر مقامی سیاحوں سے مکمل طور پر بھر گیا ہے۔گلمرگ میں ایک روز قبل ہی گرجا گھر پر برقی قمقمے سجائے گئے تھے۔ کرسمس اور نئے سال کی آمد کے پیش نظر محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام گلمرگ میں 9روزہ 'سرمائی کارنیول' بھی منایا جا رہا ہے جو یکم جنوری تک جاری رہے گا ۔ اس دوران سکائنگ، موسیقی، گیمز، سنو بائیکنگ، آئس اسکیٹنگ اور گنڈولا رائڈ جسیے کئی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔
گلمرگ کے تمام ہوٹل سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں کسی بھی ہوٹل میں ایک کمرہ بھی خالی نہیں ہے ۔ ہر سال ماہ دسمبر گلمرگ میں مصروف ترین مہینہ رہتا ہے ۔امسال بھی گلمرگ میں مسیحی برادری کے مشہور تہوار کرسمس اور نئے سال کی آمد کے پیش نظر سیاحوں کا بے تحاشا رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔