اردو

urdu

ETV Bharat / state

Timber Smuggler Arrested in Uri اوڑی میں اسمگلر گرفتار، عمارتی لکڑی ضبط - کشمیر سبز سونے کی لوٹ

بارہمولہ پولیس نے سرحدی علاقہ اوڑی میں غیر قانونی طور جنگل سے کاٹی گئی عمارتی لکڑی ضبط کرکے سبز سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اسمگلر کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ Uri Timber Smuggler Arrested

Timber Smuggler Arrested in Uri: اوڑی میں اسمگلر گرفتار، کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط
Timber Smuggler Arrested in Uri: اوڑی میں اسمگلر گرفتار، کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط

By

Published : May 20, 2023, 11:52 AM IST

اوڑی میں اسمگلر گرفتار، کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط

بارہمولہ (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سبز سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی کے قبضہ سے جنگل سے غیر قانونی طور کاٹی گئی لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقہ اوڑی کے بجہامہ علاقے میں پولیس پارٹی نے ایک جنگل اسمگلر کو دھر لیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے جنگل اسمگلر کی شناخت محمد شفیع ڈار والد عبد الرزاق ڈار ساکن لچی پورہ کے طور پر کی ہے۔

بارہمولہ پولیس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیا گیا اسمگلر غیر قانونی طور پر جنگل سے کاٹی گئی لکڑی کو مہنگے داموں بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی تاک میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسمگلر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا اور انڈین فاریسٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بجہامہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اوڑی کے ناملا، جھولا اور ہتھ لنگا علاقوں سے پولیس نے اسمگلروں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی ضبط کر لی ہے۔ یاد رہے کہ بالائی علاقوں میں برف پگھلنے اور موسم میں بہتری کے ساتھ ہی جنگل اسمگلر فعال ہو جاتے ہیں اور ٹمبر اسمگلنگ کے کاروبار میں تیزی آتی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے اسمگلروں کو خبردار کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے عوام سے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے کے لیے اسمگلروں سے متعلق کسی بھی جانکاری کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details