شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں تین نوجوان لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 15 سے 17 سال کے عمر کے تین نوجوانوں کی وارپورہ پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔
سوپور میں 3 نوجوان لاپتہ، مقدمہ درج - جموں و کشمیر نیوز
تینوں لاپتہ نوجوان 15 جون کو گھر سے گھومنے کے غرض سے نکلے تھے اور اس کے بعد واپس نہیں آئے۔
![سوپور میں 3 نوجوان لاپتہ، مقدمہ درج Three youth missing in sopore, investigation started to trace them](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7665050-974-7665050-1592462371539.jpg)
سوپور میں 3 نوجوان لاپتہ، مقدمہ درج، تحقیقات جاری
لاپتہ افراد کی شناخت عادل احمد وار ولد عبد الرحیم وار بون پورہ وارپورہ، وسیم احمد وگے ولد بشیر احمد وگے وار پورہ اور فہیم احمد وگے ولد محمد سلطان وگے وارپورہ سوپور کے طور ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان 15 جون کو گھر سے گھومنے کی غرض سے نکلے تھے اور اس کے بعد واپس نہیں آئے۔
پولیس افسر نے بتایا لاپتہ نوجوانوں کا سراغ لگانے کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ لیکن ابھی تک لاپتہ ہوئے نوجوانوں کا کوئی سراغ نہیں مل پا رہا ہے۔