شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل وترگام رفیع آباد علاقے سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو پرانے ایک کیس میں پولیس اور فوج نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کرکے جموں کے ایک کوٹ بلال جیل منتقل کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں نوجوان سنہ 2019 میں ایک کیس زیر نمبر7/25،I A ,ACT,18/39 UAPA کے تحت گرفتار ہوئے تھے اور آج پولیس نے ان کو ایک بار پھر گرفتار کرکے جموں منتقل کر دیا۔ اس کارروائی پر ان تینوں نوجوان کے اہل خانہ نے برہمی کا اظہار کیا۔