اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں تین عسکریت پسند معاونین اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار:پولیس - جموں و کشمیر پولیس

سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدگان کے قبضے سے تین چینی ساخت گرینیڈ اور نقدی 2.5لاکھ روپیہ برآمد کئے گئے۔Militant Associate Arrested In Baramulla

Three Militant Associates With Arms And Ammunition in Baramulla
بارہمولہ میں تین عسکریت پسند معاونین اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار:پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 3:44 PM IST

بارہمولہ:شمالی ضلع بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) سے وابستہ تین عسکریت پسند معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 25 نومبر کو بارہمولہ پولیس ، 13سکھ رجمنٹ اور 185بٹالین بی ایس ایف نے مشترکہ طور پر کالگائی کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران دو افراد جن کی شناخت ضمیر احمد کھانڈے ولد عظیم کھانڑے ساکن مدیان کملاکوٹ اور محمد نسیم کھانڈے ولد عبدالمجید کھانڈے ساکن مدیان کملاکوٹ کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔


انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گرفتار شدگان کے قبضے سے تین چینی ساخت کے گرینیڈ اور نقدی 2.5لاکھ روپیہ برآمد کئے گئے۔ موصوف ترجمان کے مطابق دوران پوچھ گچھ گرفتار شدگان نے بتایا کہ منظور احمد بھٹی ولد کرم الدین بھٹی ساکن مدیان کملاکوٹ نے انہیں گرینیڈ اور نقدی فراہم کئے تھے تاکہ تخریبی سرگرمیوں کو انجام دیا جاسکے۔ پولیس نے منظور احمد بھٹی نامی نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی اور دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے ہی گرینیڈ اور نقدی دو مقامی نوجوانوں کو فراہم کئے تھے۔

مزید پڑھیں:

بیروہ بڈگام میں تین عسکریت پسند معاونین گرفتار


پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ منظور احمد بھٹی کی نشاندہی پر اس کے رہائشی مکان کے نزدیک چھپے گئے گرینیڈ اور 2.17لاکھ روپیہ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details