بارہمولہ:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بونیار کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بونیار کی سربراہی میں چیلاں بونیار میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 30 گرام چرس جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ مذکورہ شخص کی شناخت بشیر احمد راتھر ساکن بمیار بونیار کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے مذکوہ شخص کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔
اسی طرح پولیس پوسٹ میرگنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے آئی سی پی پی میرگنڈ کی سربراہی میں ہرتھرت پٹن میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 105 گرام چرس پاؤڈر جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ مذکورہ شخص کی شناخت فردوس احمد تیلی ساکنہ کھورے شیرآباد پٹن کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مذکوہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا۔