بارہمولہ:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں بدنام اور مطلوب خاتون منشیات فروش سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بارہمولہ کی سربراہی میں ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ کی نگرانی میں گرڈ اسٹیشن کے قریب دیوان باغ میں قائم چوکی پر ایک خاتون کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 60 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسا مادہ برآمد ہوا۔ اس خاتون کی شناخت افروزہ بیگم (آفری زوجہ) مرحوم فیاض احمد ڈار ساکن گنی ہمام بارہمولہ ہیگام سوپور کے طور پر ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے پی ایس بارہمولہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ زیر حراست ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شوپیاں میں منشیات فروش کے گھر سے چرس اور بھاری مقدار میں نقدی برآمد
اسی طرح ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کی نگرانی میں ایس ایچ او پی ایس ٹنگمرگ کی سربراہی میں تھانہ ٹنگمرگ کی پولیس پارٹی نے شرائے ٹنگمرگ میں قائم ایک چوکی پر دو افراد کو روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے 65 گرام چرس جیسا مادہ برآمد ہوا۔ جن کی شناخت بعد میں بشیر احمد ماگرے ولد سونا اللہ ماگرے ساکن دروڑو اور جاوید احمد گنی ولد ابو احد ساکن شرائی کے نام سے ہوئی۔ انہیں گرفتار کر کے پی ایس ٹنگمرگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن بارہمولہ اور ٹنگمرگ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اس موقع پر پولیس نے کہا ہے کہ ہم عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم ہوتے دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ اور ایسے افراد کے ناموں کو راز رکھا جائے جو اس بات کی اطلاع دیں گے۔