اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three cattle killed In Uri: مٹی کا تودے گرنے سے تین مویشی ہلاک - جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ

اوڑی کے مورہ گاؤں میں بارش کے سبب وارڈ نمبر 7 میں مٹی کا تودہ گرا۔ وہاں موجود چار مویشی دب گئے جس میں سے ایک کو نکالا گیا۔ باقی تین مویشی اسی میں دب کر رہ گئے۔

مٹی کے تودے گرنے سے تین مویشی ہلاک
مٹی کے تودے گرنے سے تین مویشی ہلاک

By

Published : Jul 28, 2022, 5:44 PM IST

بارہمولہ:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبے اوڑی کے مورہ گاؤں میں بارش کے سبب وارڈ نمبر 7 میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین مویشی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کو بچا لیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مورہ گاؤں میں مویشی زمین پر چارہ کھا رہے تھے کہ اچانک مٹی کا ایک بڑا تودہ ان کے اوپر گر گیا، جس کے نیچے چار مویشی دب گئے جس میں سے ایک مویشی کو نکال لیا گیا۔ باقی کے تین کی مٹی کے نیچے دبنے سے موت ہوگئی۔ اس وجہ سے ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک جانے والی رابطہ سڑک بھی بند ہوگئی۔

مٹی کے تودے گرنے سے تین مویشی ہلاک

ایک مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا صبح سے بارش ہو رہی تھی دو بجے کے قریب ہمارے گاؤں میں وارڈ نمبر 7 میں اچانک ایک لینڈ سلائیڈ ہوا، جس کی وجہ سے تین مویشی دب گئے، جس کے سبب گاؤں کا راستہ بھی بند ہو گیا ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچے اسی راستے سے اسکول جاتے ہیں۔ اس حادثے کے بعد اب بچے اسکول نہیں جا پائیں گے کیونکہ یہی ایک راستہ جسے پار کر کے اسکول جایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ جلد سے جلد ہمارے گاؤں کے لیے ایک نیا اور محفوظ راستہ بنایا جائے۔

اس سلسلے میں مقامی خاتون پشمینہ بیگم نے کہا کہ ہم اپنے مویشوں کے ساتھ جنگل میں گئے تھے اور بہت تیز بارش ہو رہی تھی اور اچانک وہاں مٹی کا تودہ گرگیا جس کے نیجے میں ہمارے مال مویشی دب گئے، لیکن اللہ کا شکر کرتے ہیں کہ ہماری جان بچ گئی جس میں ایک مویشی کو تو ہم نے باہر نکال لیا، لیکن باقی وہی دب کر مر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں کچھ معاوضہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Cloud Burst in Ganderbal: گاندربل میں بادل پھٹنے سے 50 مویشی ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details