بارہمولہ:جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز اے آر ٹی او سوپور کے دفتر میں کام کرنے والے تین عارضی ملازمین کو بدعنوانی کے الزام میں نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کمشنر کی طرف سے جاری کردہ حکم کے مطابق اے آر ٹی او بارہمولہ کی طرف سے آر ٹی او کشمیر کی طرف سے دی گئی سفارشات کے پیش نظر تین عارضی ملازمین کو نوکری سے برطرف کرر دیا گیا ہے۔ جن ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا گیا،ان کی شناخت اعجاز احمد میر، فاروق احمد وگے اور محمد اشرف ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ انسداد بدعنوانی بیورو نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سوپور کے دفتر میں 10 آپریل کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین عارضی ملازمین کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔اے آر ٹی او آفس سوپور میں ان تینوں ملازمین کو ڈرائیونگ لائسنس، این او سی، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے دفتر آنے والے لوگوں سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اے سی بی نے اس دوران دفتر سے کئی دستاویزات اپنے قبضے میں لے لئے۔