اردو

urdu

ETV Bharat / state

Al-Badr Militants Arrested in Sopore: سوپور میں البدر کے تین سرگرم عسکریت پسند گولہ بارود سمیت گرفتار

سوپور پولیس 32 آرآر اور 92 بٹالین سی آر ہی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عسکری تنظیم البدر کے تین سرگرم عسکریت پسندوں اور چار معاونین کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا ہے۔Three Al-Badr Militants Arrested In Sopore

three-al-badr-militants-arrested-in-sopore-police
سوپور میں البدر کے تین سرگرم عسکریت پسند گولہ بارود سمیت گرفتار

By

Published : Feb 12, 2022, 10:21 AM IST

Updated : Feb 12, 2022, 5:16 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ڈانگی وچھہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے البدر تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔Al-Badr Militants Arrested

پولیس ذرائع کے مطابق سوپور پولیس 32 آرآر اور 92 بٹالین سی آر ہی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سوپور کے راوچھہ ڈانگی وچھہ علاقے میں البدر تنظیم کے تین سرگرم عسکریت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

سوپور میں البدر کے تین سرگرم عسکریت پسند گولہ بارود سمیت گرفتار

شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی اُدے بھاسکر ،ایس پی سوپور،ایس ڈی پی او رفیع آباد اور فوج،سی آر پی ایف نے مشترکہ ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ تینوں عسکریت پسندوں کے خلاف مختلف جگہوں پر آپریشن چلایے گئے اور سکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی کے مطابق اس کارروائی میں چار عسکری معاونین بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

پولیس نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے گولہ بارود سمیت تین لاکھ نقدی رقم بھی برآمد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bandipora Grenade Attack Update: بانڈی پورہ حملے میں پولیس اہلکار کی لاش گھر پہنچی


اس سلسلے میں پولیس نے ڈانگی وچھہ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر 14/2022 درج کی گئی ہے پولیس نے اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کی ہے۔

Last Updated : Feb 12, 2022, 5:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details