بارہمولہ:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون منشیات فروش کو سرحدی علاقہ اوڑی کے بونیار، چندن واڑی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا اور اس کی تحویل سے 10 گرام براؤن شوگر بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
ذرائع سے موصول ہوئی تفصیلات کے مطابق حراست میں لی گئی خاتون منشیات فروش علاقے میں ڈرگس سپلائی کرنے کے کاروبار میں ملوث تھی۔ اوڑی پولیس نے حراست میں لی گئی خاتون منشیات فروش کی شناخت روبینہ بیگم ساکنہ چندن واڑی، اوڑی کے طور پر کی ہے۔ اس ضمن میں جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن بونيار میں ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔