بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج سماجی کارکن اور اپنی پارٹی کی ایک لیڈر تنویر فاطمہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حال ہی میں پارٹی نے سوپور کانسچونسی کے لے جن لوگوں کو انتخاب کیا ہے وہ اس کے خلاف ہے۔تنویر فاطمہ نے بتایا کہ اس نے چند برسوں سے پارٹی کے بہبودی کے لے سوپور میں کافی کام کیا ہے اور اس دوران انہوں نے چند جلسوں میں بھی شمولیت کی ہے اور خود بھی پارٹی کے لیے جلسہ منعقد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پارٹی نے وہ سب کچھ نہیں دیا جس کی وہ حق دار تھی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو وعدہ کیے تھے وہ پورا نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ انہیں خواتین ونگ کے ضلع صدر کا عہدہ دیا جائے گا۔، لیکن انہیں یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو سوپور کانسٹیونسی کے عہدوں کے لیے نامزد کیا گیا وہ اس لسٹ کو مانے کے لیے تیار نہیں ہے۔