سرحدی علاقوں میں آئے روز ہونے والی گولہ باری کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت - پاک افواج کی جانب سے روزانہ کی شدید گولہ باری سے ان کے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔
اسی سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر شمالی کشمیر ڈاکٹر سجاد شفیع اوڑی نے کہا کہ 'گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں متعدد املاک کو نقصان پہنچا ہے اور دوجنوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ روزانہ کی گولہ باری سے نہ صرف جانی نقصان بلکہ مالی نقصان بھی ہوتا ہے۔'
'سرحدی آبادی کی بازآباد کاری کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں' - جموں و کشمیر نیوز
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر شمالی کشمیر ڈاکٹر سجاد شفیع اوڑی نے کہا کہ 'گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں متعدد املاک کو نقصان پہنچا ہے اور دوجنوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔'
'سرحدی آبادی کی بازآباد کاری کے لئے اقدامات اُٹھائے جائے'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اگرچہ سابقہ حکومتوں نے اس سلسلہ میں کئی بار سرحدی آبادی کے لئے بنکر بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن زمینی سطح پر ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا۔'
انہوں نے مرکزی حکومت و ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سرحدی آبادی کی بہبودی کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔