بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے پچیس سالہ نوجوان دانش منظور کو فٹ انڈیا موومنٹ کا ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔ دانش منظور تایکونڈو کھیل کے ساتھ گزشتہ دس برسوں سے وابسطہ ہیں اور انہوں نے مختلف چمپیئن شب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ تایکونڈو ایک اولمپک اسپورٹ ہے۔ دانش نے حال ہی میں ایک تایکونڈو چمپیئنشب اسرائیل میں بھی کھیلی اور اس کے بعد دانش کو فٹ انڈیا موومنٹ کا ایمبیسڈر بنایا گیا۔ Taekwondo Champion Danish Manzoor
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دانش نے بتایا کہ وہ کافی خوش ہیں کیونکہ ایل جی منوج سنہا نے یہ اعلان کیا کہ انہیں فٹ انڈیا موومنٹ کا ایمبیسڈر بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود سحت کے لئے کافی ضروری ہے اور میں اپنے نوجوانوں کے لئے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہو۔ ان کو میں پیغام دینا چاہتا ہو کہ صحت سے بڑھ کر دنیا میں کوئی بھی چیز نہیں ہے۔Ambassador of Fit India Movement