مشتبہ خاتون درانداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اوڑی: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے ایل او سی پر ایک مشتبہ خاتون جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ پاک مقبوضہ کشمیر کی ایک درانداز تھی جو آج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی اسے سیکورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
بتایا جارہا ہے کہ خاتون کمل کوٹ کے علاقے میں ایل او سی عبور کر کے کی کوشش کر رہی تھی، فوجیوں نے اسے روکنے کی بھی کوشش کی، لیکن اس نے توجہ نہیں دی۔ اس کے بعد فوجیوں نے اس پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اوڑی کے ایل او سی پر ایک دراندازی کی کوشش بھی کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ کل ضلع راجوری کے ترکنڈی منجا کوٹ نامی علاقہ میں ایک 27 سالہ پاکستانی شہری محمد عثمان کو دراندای کے الزام میں بھارتی فوج نے حراست میں لے لیا تھا، اس کے بعد اس نوجوان کو پوچھ گچھ کے لئے اعلی حکام کے حوالہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:Kupwara Infiltration Bid سرحد پار دراندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا، فوج
اس معاملہ پر حکام نے بتایا کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے پاکستانی درانداز کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ راجوری کے تارکنٹی علاقہ سے در اندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ جہاں اعلی حکام نے اس سے پوچھ گچھ کی۔