اردو

urdu

ETV Bharat / state

سومو گاڑیاں ’یرغمال‘، بسوں کی ہڑتال، عوام پریشان

ریاست جموں کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ میں ویسٹرن بس سروس بارہمولہ کی جانب سے سرکاری فیصلے کے خلاف بسوں کی ہڑتال جاری ہے۔

By

Published : May 10, 2019, 5:02 PM IST

baramulla bus stand

نمائندے کے مطابق کچھ روز قبل ڈی سی بارہمولہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بارہمولہ سے چندوسہ کے لیے روانہ ہونے والی سوموں گاڑیوں کو جنرل بس اسٹینڈ بارہمولہ سے راوانہ ہونے کے احکامات صادر کئے تھے۔

حکم نامے کے مطابق بارہمولہ جنرل بس اسٹینڈ میں ہی ایک سومو اسٹینڈ بھی قایم کیا جائے گا۔

سومو گاڑیاں ’یرغمال‘، بسوں کی ہڑتال، عوام پریشان

جوں ہی سوموں گاڑیاں بس اسٹینڈ میں داخل ہوئیں تو وہاں موجود بس ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈرائیوروں نے انکی گاڈیوں کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

سوموں ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں اگر باضابطہ طور سرکار نے یہاں منتقل کر دیا دیا ہے تو پھر ہمیں یہاں گاڑیاں رکھنے سے منع کیوں کیا جا رہا ہے۔‘‘

اس حوالے سے بس اسٹینڈ ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’ہم اس فیصلے کے خلاف ہیں، بس اسٹینڈ میں پہلے سے ہی جگہ کی کمی ہیں ایک اور اسٹینڈ بنانے سے ہمیں پریشانی ہوگی۔‘‘

اس بیچ عام لوگوں کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ’’خصوصا کالج طلباء علم سے محروم ہو جاتے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details