اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sumo Drivers Protest at Sopore: سوپور میں سومو ڈرائیور کا احتجاج

سومو ڈرائیور نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ سوپور میں سومو سٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔Sumo drivers protest

سوپور میں سومو ڈرائیور کا احتجاج
سوپور میں سومو ڈرائیور کا احتجاج

By

Published : Aug 11, 2022, 1:44 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج سومو ڈرائیورز نے سوپور میں سومو اسٹیند نہ ہونے پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔سومو ڈرائیور نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ سوپور میں سومو سٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

سوپور میں سومو اسٹیند نہ ہونے پر حکومت کے خلاف احتجاج



انہوں نے بتایا کہ اگر چہ متعلقہ محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹرز دفتر نے انہیں پورے کاغذات سمیتھ سڑک پر چلنے کی اجازت دی ہے لیکن پھر بھی ان کو انتظامیہ کی جانب سے پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کافی غریب لوگ ہے اور وہ مشکل سے اپنا گزارہ کرتے ہے لیکن پھر بھی انہیں پرہشان کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'ہمیں کوئی بھی مستقل جگہ نہیں ہے جس کے چلتے ہہیں کافی نقصان ہوتا ہے۔''

ان کا کہنا تھا کہ مقررہ سٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اور مسافروں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ ایک ڈرائیور نے بتایا کہ پولیس انہیں شہر میں کہیں بھی گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو سوپور میں اسٹینڈ کے لیے کوئی مستقل جگہ فراہم کی جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات سے دوجار نہ ہونا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : Sumo Drivers Staged Protest in Srinagar: سرینگر میں سومو ڈرائیورز ایسوسی ایشن کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details