سوپور قصبہ کے مشہور سبحان کرکٹ اسٹیڈیم سے متعلق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم سوپور کا شمار تاریخی میدان میں ہوا کرتا تھا لیکن آج اس میدان کی حالت بہت خستہ ہے، جگہ جگہ پانی جمع ہوا ہے اور میدان پوری طرح سے کھیلنے کے قابل نھیں ناہی کسی قسم کا ڈرینیج سسٹم موجود ہے۔
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس میدان کو مکمل طریقے سے دیوار بندی کی جائے تاکہ ہمارے بچے یہاں پر کھیل سکیں۔آج سے بیس پچیس برس قبل یہاں فٹبال اور کرکٹ کھیلنے والوں کا ہجوم ہوتا تھا، تاہم آج یہ میدان کھیلنے کے قابل نھیں رہا۔