اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے بعد لاک ڈاؤن

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے اور مریضوں کے خطرناک حد تک اضافے کے رجحان کے پیش نظر شمالی کشمیر کے اوڑی کے بونیار علاقے میں انتظامیہ نے آج سے سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

By

Published : Jul 23, 2020, 10:44 PM IST

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے بعد لاک ڈاؤن
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے بعد لاک ڈاؤن

تحصیلدار بونیار عمران احمد بٹ اور ایس ایچ او بونیار طارق احمد شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'تحصیل بونیار میں سخت پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں اور ضروری خدمات اور طبی ہنگامی صورتحال کے سوا کوئی بھی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے بونیار مین مارکیٹ سمیت بیشتر سڑکوں اور مارکیٹ کے مقامات کو سیل کر دیا ہے اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے تعاون کا مطالبہ بھی کیا یے۔ تحصیل میں تمام کاروباری ادارے، دکانیں، بینک، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اوڑی میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ


مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لئے بونیار کے علاقے میں متعدد چوکیوں پر تعینات مجسٹریٹ اور پولیس کو دیکھا گیا۔ بونیار کے علاقے میں پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر جی این اتو کی جانب سے حکم نامہ جاری کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details